بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

تمہارے امپائر  بھی  پکڑےگئے، جعلسازی بھی  پکڑی گئی، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر  مریم نواز  نے بانی پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا  ہےکہ اب فیصلے عوام کی عدالت یا لاء کرے گا، مدر ان لاء کے فیصلےکی سہولت نہیں، ایک دہشت گرد کو سیاسی جماعت کا انتخابی نشان نہیں مل سکتا۔ن لیگ کی چیف آرگنائزر  مریم نواز  نے اوکاڑہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ  اگر سمجھتے ہو کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں فراڈ کرکے بچ سکتے ہو تو ایسا نہیں ہوگا۔

مریم نواز  کا کہنا تھا کہ تمہارے امپائر  بھی  پکڑےگئے، جعلسازی بھی  پکڑی گئی، سہولت کاری  بھی پکڑی گئی، تمہارا  انتخابی نشان بلا نہیں ڈنڈا  تھا جس سے ملک میں قومی تنصیبات  پر  حملے کیےگئے، وہ  ڈنڈا  اب چھین لیا گیا ہے، ایک دہشت گرد کو  سیاسی جماعت کا  انتخابی نشان نہیں مل سکتا۔چیف آرگنائزر ن لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے انتقام نہیں لیا، قدرت نے سو موٹو نوٹس لیا، وہ بزدل جوتیاں چھوڑ کر استعفیٰ دےکر  بھاگا ہے، قدرت کی لاٹھی بے آواز  ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جتنے ٹھپے شیر  پر لگیں گے اتنی تیزی سے مہنگائی کم ہوگی، شیر پر مہر لگاؤ  اور  پاکستان کو نواز  دو۔

مزید پڑھیے  سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد زیدی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع
Back to top button