بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پی ایس ایل کے 9 ویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ آج ہو گی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 ویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ آج بروز بدھ 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہو گی۔پلیئر ڈرافٹ کیلئے پک آرڈر کو حتمی شکل دے دی گئی جس کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ڈرافٹ میں پہلا کھلاڑی منتخب کرنا ہے، پلاٹینم کیٹیگری کیلئے پہلے راؤنڈ کا سلیکشن آرڈر پچھلے سیزن کی آخری ٹیم سے پہلی ٹیم کی سٹینڈنگ کے مطابق ہو گا۔

پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں سیزن کیلئے فرنچائزز کی جانب سے ری ٹین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان، اعظم خان، فہیم اشرف، ایلکس ہیلز، کولن منرو اور رومان ریئس کو ری ٹین رکھا ہے۔

لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، ڈیوڈ ویزا، سکندر رضا، عبداللہ شفیق، مرزا طاہر بیگ اور راشد خان کو برقرار رکھا ہے، فخر زمان بھی لاہور قلندرز کا حصہ ہیں، ملتان سلطانز نے محمد رضوان، خوشدل شاہ، اسامہ میر، عباس آفریدی اور احسان اللہ کو ری ٹین رکھا ہے۔

پشاور زلمی نے بابر اعظم ، صائم ایوب، محمد حارث، عامر جمال، خرم شہزاد اور حسیب اللہ خان کو ری ٹین رکھا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رائلی روسو، جیسن رائے، محمد حسنین، سرفراز احمد، ابرار احمد اور ول سمیڈ کو برقرار رکھا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 ایڈیشن کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے 22 ممالک کے 485 انٹرنیشنل کرکٹرز نے رجسٹر کرایا ہے، انگلینڈ کے 158، ویسٹ انڈیز 58، سری لنکا 40، افغانستان 36، جنوبی افریقا 30، بنگلا دیش 21، نیوزی لینڈ 18، آسٹریلیا 16، زمبابوے 11 اور آئرلینڈ کے 9 کرکٹرز نے دستیابی ظاہر کی، رجسٹریشن کروانے والوں میں ایسوسی ایٹ ممالک کے کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیے  ڈومیسٹک اور اسکول کرکٹ فریم ورک کی منظوری

پلاٹینم کیٹیگری میں 46 اور ڈائمنڈ کیٹیگری میں 76 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، غیر ملکی کرکٹرز میں نمایاں نام انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان اور جنوبی افریقا کے ریزا ہینڈرکس کے ہیں یہ دونوں آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی عالمی رینکنگ میں ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کے عالمی نمبر 5 بیٹر رائلے روسو ملتان سلطانز سے کراچی کنگز میں شامل ہو چکے، سری لنکا کے کپتان مہیش تھیکشانا، افغانستان کے فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان اور ویسٹ انڈیز کے لیفٹ آرم سپنر عقیل حسین نے بھی ڈرافٹ میں دستیابی ظاہر کی ہے، یہ ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ ٹین باؤلرز میں شامل ہیں، عالمی نمبر 2 ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر محمد نبی بھی ڈرافٹ کا حصہ بن گئے ہیں۔

پلاٹینم کیٹیگری کے کرکٹرز میں ڈینیئل سیمس، ایشٹن ایگر (آسٹریلیا) فضل حق فاروقی، نور احمد، مجیب الرحمان، رحمان اللہ گرباز (افغانستان) بین ڈکٹ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، ڈیوڈ ملان، لیوک ووڈ، ریس ٹوپلی، ٹام کرن، ٹائمل ملز (انگلینڈ) سندیپ لمی چانے (نیپال) جیمز نیشم (نیوزی لینڈ) راسی ون ڈر ڈوسن، عمران طاہر (جنوبی افریقا) مہیش تھیکشانا، بھانوکا راجا پاکسے، داسن شاناکا (سری لنکا) کیرن پولارڈ، روومن پاول، روماریو شیپرڈ، برینڈن کنگ اور کائل میئرز (ویسٹ انڈیز) شامل ہیں۔

ڈائمنڈ کیٹگری میں محمد نبی، عظمت اللہ عمرزئی (افغانستان) بین مک ڈرمٹ (آسٹریلیا) لٹن داس، مہدی حسن مراز، محمود اللہ (بنگلہ دیش) ڈین لارنس، گس اٹکنسن، جارڈن کاکس، لائم ڈاسن، میتھیو پوٹس، اولی پوپ، رچرڈ گلیسن، سیم ہین (انگلینڈ) ٹم سائفرٹ، مارٹن گپٹل، چاڈ بووس (نیوزی لینڈ) وین پارنل، لونگی این گڈی، جاری لینڈے، ریزا ہینڈرکس، سساندا ماگالا (جنوبی افریقا) دلشن مادوشانکا، چریتھ اسالانکا، دشمنتھا چامیرا، سدیرا سمارا وکرما (سری لنکا) فیبئن ایلن، جانسن چارلس، راکیم کارنوال، شائی ہوپ، ہیڈن والش (ویسٹ انڈیز)۔

Back to top button