بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکی ریاست ٹینیسی میں طوفانی بارش اور بگولوں سے تباہی، 6 ہلاک

امریکی ریاست ٹینیسی میں طوفانی بارش اور بگولوں سے تباہی مچادی اور مختلف حادثات میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق طوفانی بگولوں کے باعث ریاست ٹینیسی میں بڑے پیمانے پر املاک کو بھی نقصان پہنچا اور وسطی علاقوں میں 80 ہزار کے قریب گھرانے بجلی سے محروم ہو گئے۔

ریاست ٹینیسی کی کاؤنٹی منٹگمری کے میئر نے طوفانی بگولوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔حکام نے کاؤنٹی منٹگمری کی عوام سے اپیل کی ہے کہ سڑکوں سے دور رہیں کیونکہ مختلف مقامات پر ایمرجنسی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیے  اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی طرف پیشرفت ہو رہی ہے، محمد بن سلمان
Back to top button