بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

برطانیہ کے وزیر امیگریشن رابرٹ جینرک مستعفی

غیر قانونی امیگرینٹس روانڈا بھیجنے کا معاملہ، برطانیہ کے وزیر امیگریشن رابرٹ جینرک مستعفی ہوگئے۔جینرک نے استعفی وزیراعظم رشی سونک کی جانب سے روانڈا پالیسی بچانے سے متعلق بل پیش کیے جانے پر دیا۔

نئے قانون کے تحت وزراء کو اس بات کا حق نہیں کہ وہ اس بین الاقوامی قوانین کو منسوخ کرسکیں جس کے تحت برطانیہ پناہ گزینوں کو وسطی افریقا نہیں بھیج سکتا۔

واضح رہے کہ جینرک دائیں بازو کے اس گروپ کا حصہ ہیں جس کے نزدیک برطانیہ یکطرفہ طور پر پناہ گزینوں کو افریقا بھیج سکتا ہے۔ جینرک تجویز دے چکے ہیں کہ برطانیہ یورپین کنونشن آن ہیومن رائٹس سے نکل جائے۔

مزید پڑھیے  ایران فورسز سے جھڑپیں، طالبان کا بیان سامنے آگیا
Back to top button