قومی
نگران وزیراعظم ’کوپ 28 کانفرنس‘ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئے
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اقوام متحدہ کی ’کوپ 28 کانفرنس‘ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئے۔وفد کے ہمراہ دبئی پہنچنے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف عبداللہ سلطان بن عواد النعیمی نے نگران وزیراعظم کا استقبال کیا۔نگران وزیراعظم یکم اور دو دسمبر کو عالمی ماحولیاتی ایکشن کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔اس سے پہلے کویت کے دورے میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، البیان محل پہنچے تھے جہاں کویتی اول نائب وزیرِ اعظم شیخ طلال الخالد الاحمد الصباح نے ان کا استقبال کیا اور انہیں کویت کے امیری گارڈ کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
وزیر اعظم کی البیان محل آمد کے موقع پر پاکستان اور کویت کے ترانے بھی پیش کیے گئے۔نگران وزرا اور وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی بھی وزیر اعظم کے وفد میں شامل تھے، اس موقع پر دونوں ملکوں کے وفود کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے۔