بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کا میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کا میچ آج کھیلا جائے گا۔فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کے گروپ جی کی ٹیمیں پاکستان اور تاجکستان آج اسلام آباد کے جناح گراؤنڈ میں مد مقابل ہوں گی۔

تاجکستان فٹبال ٹیم کے کوچ پیٹر سائیگرڈ نے کہا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان کے میچ میں جیت فٹبال کی ہوگی، پاکستان آمد پر گرم جوشی سے استقبال کیا گیا،دونوں ٹیموں کے درمیان جارحانہ میچ کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کا میچ پاکستان اور تاجکستان دونوں کےلیے اہم ہوگا، دونوں ٹیموں کی میچ جیتنے کی کوشش ہوگی۔تاجک ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت مہمان نواز ملک ہے۔

واضح رہے کہ اس گروپ کے ابتدائی میچز میں سعودی عرب نے پاکستان کو 0-4 سے شکست دی تھی جبکہ اردن اور تاجکستان کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا تھا۔

مزید پڑھیے  70سال میں عدالتیں بہت زیادہ سیاسی معاملات میں ملوث رہیں، چیف جسٹس
Back to top button