بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلا کیلئے گائون پہننا لازمی قرار

خود بھی گائون پہنیں اور جنہوں نے نوٹیفکیشن نہیں دیکھا انہیں بھی آگاہ کریں،چیف جسٹس عامرفاروق کی سینئروکیل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 15 نومبر سے عدالت میں کیس کے لیے پیش ہونے والے وکلا کے لئے گائون پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینئر وکیل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل بغیر گائون پہنے روسٹرم پر آئے جس پر  چیف جسٹس عامر فاروق نے دوران سماعت وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا معذرت کے ساتھ آپ لوگوں کو ہائیکورٹ کے احکامات کا پتہ نہیں ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ آپ سینئر وکیل ہیں اور  ایک ڈپٹی اٹارنی جنرل بھی ہیں لیکن دونوں بغیر گاون کے؟ ۔دوران سماعت وکلا نے اپنے رویے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ گاون پہن کر عدالت پیش ہوں گے۔

چیف جسٹس اسلام آباد نے کہا کہ 15 نومبر سے عدالت پیش ہونے پر گاون پہننا لازمی قرار دیا گیا، خود بھی گائون پہنیں اور جنہوں نے نوٹیفکیشن نہیں دیکھا انہیں بھی آگاہ کریں۔

مزید پڑھیے  اسلام آباد ہائیکورٹ کا نواز شریف کو پیش ہونے کا حکم
Back to top button