بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہے گا

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔

پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور مظفرآباد دس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور سولہ، کراچی انیس، پشاور بارہ، کوئٹہ چار، گلگت تین اور مری سات ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق سری نگر، پلوامہ، شوپیاں، اننت ناگ، لیہہ، بارہمولہ میں سرد اور خشک موسم اور جموں میں موسم خشک رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ اور بارہمولہ میں چار ڈگری سینٹی گریڈ، جموں بارہ، لیہہ منفی تین اور اننت ناگ اور شوپیاں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button