بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ورلڈکپ : انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 338 رن کا ہدف دیدیا

ورلڈکپ کے 44 ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 338 رن کا ہدف دیا ہے، پاکستان کو اگر سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو یہ ہدف  6.4 اوور میں پورا کرنا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلش ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رن بنائے۔انگلینڈ کی پہلی وکٹ 82 رن پر گری، افتخار احمد نے ڈیوڈ ملان کو 31 رن پر آؤٹ کیا، بعدازاں حارث رؤف نے جونی بیئر اسٹو کو 59 رن پر پویلین لوٹایا۔

بین اسٹوکس نے 84 رن کی اننگز کھیلی، انہیں شاہین آفریدی نے بولڈ کیا، جوروٹ 60 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، ہیری بروک نے 30 اور  جوز بٹلر نے27 رن بنائے، معین علی 8 رن بناسکے۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے3، محمد وسیم نے3، شاہین آفریدی نے 2 اور افتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ارادہ تھا، ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، حسن علی کی جگہ شاداب خان شامل ہیں۔دوسری جانب انگلش کپتان جوز بٹلر بولے کہ وکٹ بیٹنگ کےلیے اچھی ہے، زیادہ سے زیادہ اسکورکرنے کی کوشش کریں گے۔

ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں دونوں ٹیموں کا یہ آخری میچ ہے، پاکستان اور انگلینڈ دونوں نے اب تک آٹھ آٹھ میچز کھیلے ہیں، پاکستان نے اپنے 4 اور انگلینڈ نے اپنے 2 میچز جیتے ہیں۔پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان پانچویں اور انگلینڈ ساتویں نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیے  باسکٹ بال فیڈریشن کا ریفریز کوچنگ اینڈ ریفریشر کلینک کے انعقاد سے لا تعلقی کا اظہار
Back to top button