بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ورلڈ کپ کرکٹ، بھارت نے سری لنکا کو جیت کیلئے 358 رنز کا ہدف دیدیا

 آئی سی سی ورلڈکپ کے 33 ویں میچ میں بھارت نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو جیت کیلئے 358 رنز ہدف دے دیا۔ممبئی کے واکھنڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ورلڈکپ کے 33 ویں میچ میں سری لنکن کپتان  کوشل مینڈس  نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائے،شبمن گل 92، ویرات کوہلی 88 اور شریاس ائیر 82 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل کو دیکھا جائے تو بھارت ورلڈکپ ٹورنامنٹ میں اب تک کی ناقابل شکست ٹیم ہے جو کہ 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ سری لنکا 4 پوائنٹس کیساتھ 7 ویں نمبر پر موجود ہے۔

بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز بھارتی کپتان روہت شرما  اور شبمن گل نے کیا لیکن  ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست ٹیم کے اوپنرز سری لنکن بولرز کے سامنے  بھارتی ٹیم کو  لمبی پارٹنر شپ فراہم نہ کرسکے۔

سری لنکن بولر مدوشنکا نے بھارتی کپتان روہت شرما  کو پہلے اوور کی دوسری گیند پر  بولڈ کرتے ہوئے صرف 4 رنز کیساتھ پویلین بھیج دیا۔ایک وکٹ گرنے کے بعد ویرات کوہلی اور شبمن گل کے درمیان شاندار 189 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔

بھارت کی دوسری وکٹ 193 رنز پر  شبمن گل کی صورت گری جب  مدوشنکا نے گل کو 92 رنز پر کیچ آؤٹ کیا اس کے بعد مدوشنکا نے ہی  ویرات کوہلی  کو  88 رنز پر پویلین بھیجا۔

اس کے علاوہ شریاس ائیر نے 56 گیندوں پر 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کے ایل راہول 21، سوریا کمار 12، جڈیجا 35 اور محمد شامی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیے  اولمپیئن مطیع اللہ خان انتقال کرگئے

بھارتی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مدو شانکا نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ چمیرا نےایک وکٹ حاصل کی۔

Back to top button