بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلحہ لائسنس کے اجراء میں کرپشن وزیر داخلہ نے 6سینئر افسران کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کر دیں،

وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا بڑا اقدام اسلحہ لائسنس کے اجراءکے حوالے سے کرپشن میں ملوث وزارت کے گریڈ 19سے گریڈ 17 تک کے 6 افسران کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کر دیں ،

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری آفس میمورنڈم کے مطابق ان افسران میں گریڈ 19کے ڈپٹی سیکرٹری خورشید احمد ، گریڈ 18کے سیکشن افسران فرحان احمد ،محمد ریاض،عبدالرزاق ،اور ملک عثمان احمد اور گریڈ 17سیکشن افسر عثمان علی شا ہ شامل ہیں ،

ذرائع کے مطابق جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن کے دستخطوں سے جاری آفس میمورنڈم میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سےاستدعا کی گئی ہے کہ وزارت داخلہ کو ان افسران کی مزید خدمات کی ضرورت نہیں لہذا ان کےمتبادل ایسے افسران کی خدمات فراہم کی جائیں جن کے ذریعے آفس کے امور کی سموتھ انداز میں انجام دیہی جاری رکھی جا سکے .

مزید پڑھیے  اسمبلی میں جھاڑو پھرتا دیکھ رہا ہوں ،عمران خان سمیت کئی رہنمائوں پر مقدمات بن سکتے ہیں، شیخ رشید
Back to top button