قومی
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی روضہ رسولؐ حاضری
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ مدینہ میں مسجد نبوی ۖ گئے۔ انہوں نے نوافل ادا کئے اور روضہ رسول ۖ پر درود و سلام پیش کیا۔انہوں نے مسجد نبوی ۖ کے پاس نبی کریم ۖ اور اسلامی تہذیب کے متعلق انٹرنیشنل فیئر اینڈ میوزیم کا دورہ بھی کیا۔وزیراعظم کو تاریخی میوزیم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں نبی اکرم ۖ کی حیات مبارکہ، تعلیمات اور اسلامی تہذیب پیش کی گئی ہے۔
وزیراعظم نے اسلامی ورثہ اور تہذیب کے مختلف پہلوئوں کو محفوظ کرنے اور انہیں بھرپور انداز میں پیش کرنے پر میوزیم کی تعریف کی۔اس موقع پر میوزیم کے سیکرٹری بورڈ آف ڈائریکٹرز ڈاکٹر NASIR MISFIR AL-ZAHRANI نے وزیراعظم کو شیلڈ اور کتابیں پیش کیں جو سعودی عرب اور پاکستان کی طرف سے اسلامی ورثہ کے فروغ کیلئے اقدامات پیش کرتی ہیں۔