بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صنم جاوید رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور 3 خواتین کو جیل سے رہا ہونے پر دوبارہ گرفتار کرلیا۔عدالت نے صنم جاوید اور دیگر خواتین کی ضمانت پر رہائی حکم دیا تھا، ان خواتین کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت پر کوٹ لکھپت جیل سے رہائی ملی تھی۔

پولیس نے صنم جاوید اور3خواتین کو جیل سے رہا ہونے پر دوبارہ گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق صنم جاوید سمیت پی ٹی آئی کی چاروں خواتین کارکنوں کو جناح ہاؤس پر حملے کے دوسرے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔صنم جاوید کےساتھ دوبارہ گرفتا ر ہونے والوں میں افشاں طارق،آشمہ شجاع اورشاہ نورشامل ہیں۔

مزید پڑھیے  مولانا طارق جمیل کی علما کرام کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات
Back to top button