بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

راولپنڈی میں ڈینگی کے 28 نئے کیسز رپورٹ

ہولی فیملی ہسپتا ل میں 5، ڈی ایچ کیو 7، بے نظیر بھٹو ہسپتا ل میں 12 مریض زیرعلاج

راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، وائرس کا شکار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 628 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے، ہولی فیملی ہسپتا ل میں 5، ڈی ایچ کیو 7، بے نظیر بھٹو ہسپتا ل میں 12، واہ کینٹ جنرل ہسپتا ل 2اور کلرسیداں میں 2 مریض زیر علاج ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر 23 مقدمات درج اور ایک عمارت کو سیل کیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 9 چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ، مجموعی طور پر 2899 مقدمات درج اور 533 عمارتوں کو سیل کیا گیا۔

انتظامیہ نے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر879 چالان ٹکٹ جاری اور 49 لاکھ 7 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیے  فائزر ویکسین کی 13 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں
Back to top button