صحت
پولیو سے پاک پاکستان مشن کے قریب پہنچ چکے ہیں، نگران وزیر صحت
نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے رواں سال کے آخر تک پاکستان سے ہمیشہ کیلئے پولیو وائرس ختم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل فراہم کرنے اور بروئے کار لانے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پولیو سے پاک پاکستان ہمارا قومی ہدف ہے اور اب ہم اس مشن کے قریب پہنچ گئے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ نگران حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے اور ان کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آئیںگے ۔وفاقی وزیر نے وفاقی، صوبائی اور ضلعی انتظامیہ پر زوردیا کہ وہ گمشدہ بچوں کے مسئلے کو حل کریں اور صورتحال کی سنگینی کے بارے میں آگاہی پیداکرکے لوگوں کی حوصلہ افزائی بھی کریں۔