بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نگران وفاقی وزیر اطلاعات سے پاکستان کی پہلی خاتون خلا باز نمیرہ سلیم کی ملاقات

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی سے پاکستان کی پہلی خلا باز خاتون نمیرہ سلیم کی ملاقات کی۔نمیرہ سلیم نے نگران وفاقی وزیر اطلاعات کو آئندہ ماہ 5 اکتوبر کو اپنے خلائی سفر پر روانگی سے متعلق تیاریوں سے آگاہ کرتے ہوئے خلامیں پاکستانی پرچم بلند کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے نمیرہ سلیم کو خلائی سفر شروع کرنے پر حکومت پاکستان، وزیراعظم اور عوام کی طرف سے مبارکباد پیش کی اور کامیابی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا کہ نمیرہ سلیم تمام خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں پاکستان کی نوجوان نسل زندگی کے مختلف شعبوں میں پاکستان کا نام دنیا میں بلند کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نمیرہ سلیم کا سفر خلائی تحقیق میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی موجودگی کی علامت ہے جو قوم کے لئے اہم کامیابی ہے ۔مرتضی سولنگی نے کہا کہ نمیرہ سلیم کی اس کاوش سے پاکستان کے امن پسند اور ترقی پسند ملک کی حیثیت سے مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔وااضح رہے کہ نمیرہ سلیم پاکستان کی پہلی خاتون ہیں جنہیں قطبین پر پہنچنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔نمیرہ سلیم 21 اپریل 2007کو قطب شمالی میں پاکستان کا پرچم لہرا چکی ہیں جبکہ آئندہ ماہ 5 اکتوبر کو وہ خلائی سفر پر روانہ ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیے  مسعود خان کی نمیرہ سلیم کو کامیاب خلائی سفر کی تاریخ رقم کرنے پر مبارک باد
Back to top button