بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی،کور کمانڈرز کانفرنس

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں، سہولت کاروں سے مکمل طاقت کے ساتھ نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کیلیے کوئی جگہ نہیں ہے،آپریشنز کے دوران پیشہ وارانہ مہارت کے معیار اور فارمیشنز کی تربیت میں بہترین کارکردگی برقرار رکھی جائے ، فوجیوں کی فلاح و بہبود اور حوصلہ برقرار رکھنے اور مسلسل توجہ دینے پر کمانڈرز کی تعریف یہ امور فوج کی آپریشنل تیاری کی بنیاد ہے۔

کانفرنس کے شرکا نے عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں، سہولت کاروں اور حوصلہ افزائی کرنے والوں سے ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی، ملک میں معاشی سرگرمیاں جو اس وقت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی زیر نگرانی جاری ہے، اُس کی مکمل حمایت کی جائے گی، ایسی تمام سرگرمیاں جو معاشی استحکام اور غیر ملکی سر مایہ کاری کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، اس کے خاتمے کیلئے حکومت کی مکمل معاونت کی جائے گی ۔

کانفرنس کے شرکاء نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و جوان اور سول سوسائٹی کے شہداء جنہوں نے ملک کی حفاظت، سلامتی اور وقار کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اُن کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیے  کراچی پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار دونوں دہشتگرد ہلاک

شرکا نے کہا کہ ریاست پاکستان،مسلح افواج کے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کو ہمیشہ احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہیں، اعلامیے کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں شہداء کے ایصال وثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

Back to top button