بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بچائو کی کارروائیاں جاری

بہاولپور اور بہاولنگر ضلعوں کے دریائے ستلج سے ملحقہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بچائو کی کارروائیاں جاری ہیں۔پنجاب کے ناگہانی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے مطابق ایمپریس پل کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔بہاولپور کی ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق ضلع بہاولپور میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 27 امدادی کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔

اسی طرح بہاولنگر، منچن آباد، چشتیاں، ہیڈ سلیمانکی، میلسی، پاکپتن، عارف والا اور بورے والا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے تعاون سے امداد اور بچائو کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور متاثرین سیلاب اور ان کے مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔پاک فوج نے متاثرین سیلاب کے لئے مفت میڈیکل کیمپ قائم کئے ہیں اور انہیں راشن اور مفت ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں.

مزید پڑھیے  سکیورٹی فورسز کی کارروائی،کوچہ رسلدار دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک
Back to top button