بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہ کینیا منسوخ

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہ کینیا منسوخ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملکی صورتحال کے باعث کینیا نہیں جائیں گے۔

ذرائع نے بتایاکہ نگران وزیراعظم نے وزیر خارجہ سے مشاورت کے بعد دورہ کینیا منسوخ کیا۔خیال رہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو 4 سے 6 ستمبر تک کینیا کا دورہ کرنا تھا جہاں انہیں افریقا موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔

مزید پڑھیے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
Back to top button