بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنی سیریز آج سے شروع ہو گی

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز آج جمعہ سے کراچی میں شروع ہو رہی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد دونوں ٹیمیں ون ڈے سیریز میں بھی مدمقابل ہوں گی۔

لارا وولوارڈ کی قیادت میں جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان میں کوئی سیریز کھیلے گی۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں ہوگا جس کےلیے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاریاں کی ہیں۔

سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان کی کپتان ندا ڈار اور جنوبی افریقی کپتان لارا وولوارڈ نے ٹرافی کی رونمائی کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ندا ڈار نے کہا کہ ٹیم کا ہر کھلاڑی اہم ہے، جنوبی افریقہ مشکل حریف ضرور ہے لیکن پاکستان نے اس کی بھرپور تیاری کی ہے۔

ندا ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان ویمن ٹیم مارڈرن ڈے کرکٹ کی تقاضے پورے کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جارح مزاجی کا مظاہرہ کرے گی کیونکہ اگر پلیئرز مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں جائیں تو نتائج ضرور ملتے ہیں۔

دوسری جانب جنوبی افریقی وویمن ٹیم کی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان اچھی ٹیم ہے اور اس کے پاس کچھ ایسے کھلاڑی ہیں جو میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ سیریز میں اچھے میچز کی توقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ پاور پلے کا بہتر استعمال کر کے پاکستان کو دباؤ میں لینے کی کوشش کریں۔

اشتہار
Back to top button