بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں میرے بیان کی غلط تشریح کی گئی، نگران وزیر خزانہ

نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں میرے بیان کی غلط تشریح کی گئی۔اپنے وضاحتی ویڈیو بیان میں شمشاد اختر نے کہا کہ کچھ لوگوں نے مجھے کہا کہ یہ عہدہ اتنے مشکل چیلنجز میں کیوں قبول کیا، میرے لئے اعزاز کی بات ہے مجھے اپنے وطن کی خدمت کرنے کا موقع مل رہا ہے، میں اپنی پوری کاوشوں سے اپنے ملک کی خدمت کروں گی۔

 

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بھی نگران وزیر خزانہ کا وضاحتی بیان سوشل میڈیا سائٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمشاد اختر کے عام سے تبصرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا جس پر انہیں وضاحت کرنے پر مجبور کر دیا۔

مزید پڑھیے  ضروری اشیاء کی قیمتوں کی نگرانی کے لیے تجاویز پیش کرنے کے لیے کور گروپ بنانے کا فیصلہ
Back to top button