بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کی ٹرپل سنچری، اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر نے ٹرپل سنچری مکمل کر لی ہے۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر  نے پہلی مرتبہ 300 کا ہندسہ عبور کیا اور مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر 58 پیسے اضافے کے بعد 300 روپے 22 پیسے پر بند ہوا۔

گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 299 روپے 75 پیسے پر پہنچا اورکاروبار کے اختتام پر 63 پوائنٹس اضافے سے 299 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 2 روپے بڑھ کر 314 روپے ہوگیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 332 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار 750 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری دن میں انڈیکس کی چال 530 پوائنٹس کے احاطے میں رہی، 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 47 ہزار 994 رہی۔بازار میں 25 کروڑ شیئرز کا کاروبار 12 ارب 79 کروڑ روپے میں طے ہوا، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 39 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 105 ارب روپے ہے۔

مزید پڑھیے  پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے دور دور تک نشان نہیں، ملک بوستان
Back to top button