بین الاقوامی
ملائیشیا میں چھوٹا طیارہ سڑک پر گرکر تباہ ہونے سے 10 افراد ہلاک
ملائیشیا میں چھوٹا طیارہ سڑک پر گرکر تباہ ہونے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق طیارہ ریاست سلنگور کی شاہراہ پر گر کر تباہ ہوا، حادثے میں طیارے کے 8 اور سڑک سے گزرنے والا ایک کار سوار اور ایک موٹرسائیکل سوار ہلاک ہوا۔
ملائیشیا میں طیارہ سڑک پر آگرا، 10 ہلاک#Malaysia ,#PlaneCrash ,#viralvideo pic.twitter.com/G0n1YiQufZ
— Mahranikhan (@Mahrani90809546) August 17, 2023
طیارے میں عملےکے دو افراد اور ریاستی رکن اسمبلی سمیت 6 مسافر سوار تھے۔مقامی میڈیا کے مطابق فضائی حادثات کے تحقیقاتی بیورو نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔