بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

یوم استحصال کشمیر، قمر زمان کائرہ کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

سیکرٹری خارجہ ، کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کی قیادت اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ریلی میں شرکت کی

مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور پانچ اگست کے غیرقانونی اقدامات کی مذمت کیلئے آج شاہراہ دستور اسلام آباد پر ایک ریلی نکالی گئی ۔امور کشمیر کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر قمرزمان کائرہ نے ریلی کی قیادت کی جو ریڈیوپاکستان چوک سے شروع ہوکر ڈی چوک پرختم ہوئی ۔

سیکرٹری خارجہ ، کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کی قیادت اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ریلی میں شرکت کی ۔امور کشمیر کے مشیرنے اس موقع پرکشمیری عوام کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کے بھرپور عزم کا اعادہ کیا اور بین الاقوامی برادری پرزوردیاکہ وہ حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری کرے۔قمرزمان کائرہ نے کہا موجودہ حکومت نے تمام بین الاقوامی فورمز پر اوردوسرے ممالک کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتوں کے دوران مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے پیش کیا۔

مزید پڑھیے  6روز دے رہا ہوں،الیکشن کا اعلان کردیں ورنہ پوری قوم لیکر دوبارہ آئوں گا،عمران خان
Back to top button