بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

شہداۓ پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خوشاب پولیس کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد

تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت پاک سےکیاگیا۔مزید پولیس افسران اور شہداء کے بچوں نے ملی ترانے پڑھے اور تقاریر پیش کیں

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) شہداۓ پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خوشاب پولیس کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب میں شہداء کی فیمیلیز کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کے افسران، صحافی برادری اور دیگر معروف شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔

 

تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت پاک سےکیاگیا۔مزید پولیس افسران اور شہداء کے بچوں نے ملی ترانے پڑھے اور تقاریر پیش کیں۔ تقریب سےخطاب کرتےہوئے ڈی پی او خوشاب شائستہ ندیم نےکہا کہ ہمیں اپنےشہداءپر فخر ہے یہ ہمارے محکمہ کے دمکتے ستارے ہیں جو ہمیشہ چمکتے رہیں گے۔ ہم اپنے شہداءکے لواحقین کےساتھ ہمہ وقت کھڑے ہیں اوران کی ہرممکن مدد کریں گے۔اس موقع پر پر شہداء کے لواحقین نے خوشاب پولیس کی اس کاوش کو سراہا اور بہت ساری دعائیں دیں۔

مزید پڑھیے  خوشاب ریسکیو نے آدھی کوٹ نہر میں ڈوبنے والے شخص کی ڈیڈ باڈی تلاش کرکے ورثا کے حوالے کردی
Back to top button