بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ کل دورہ پاکستان پر پہنچیں گے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چینی نائب وزیراعظم کی آمد کے موقع پر دو روز کی تعطیلات کا فیصلہ

چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ کل بروز اتور 30 جولائی کو پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق چین کے نائب وزیراعظم سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی نائب وزیراعظم ہی لیفینگ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ چین کے نائب وزیراعظم وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور حکومتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چینی نائب وزیراعظم یکم اگست کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چینی نائب وزیراعظم کی آمد کے موقع پر دو روز کی تعطیلات کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے وزارت داخلہ کو سمری بھی ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے، وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔

مزید پڑھیے  ڈینگی کیسز میں اضافہ،ہسپتالوں میں جگہ کم پڑنے لگی
Back to top button