بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اپوزیشن کے 26 جماعتی اتحاد کا نریندر مودی کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا  فیصلہ

بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف انڈین نیشنل ڈویلپمنٹل انکلوسیو الائنس متحرک ہوگیا۔بھارت میں اپوزیشن کے 26 جماعتی اتحاد نے نریندر مودی کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا  فیصلہ کیا ہے۔

اپوزیشن گزشتہ کئی روز سے منی پور میں جاری خانہ جنگی پر لوک سبھا میں بحث کروانےکا مطالبہ کر رہی تھی لیکن مودی سرکار حیلے بہانوں سے منی  پور فسادات پر پارلیمنٹ میں بحث کروانے سے گریزاں تھی۔بھارتی راجیہ سبھا کے 50 ارکان نےگزشتہ روزمنی پور خانہ جنگی کے خلاف قرار داد پیش کی تھی۔

مودی سرکار کی جانب سے پارلیمنٹ کے اجلاس کی غیرآئینی برخاستی پر اپوزیشن رہنماؤں نے پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیا جس پر مودی سرکار نے عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ کی پارلیمنٹ کی رکنیت بھی معطل کردی۔اپوزیشن رہنما ملیکا رجن کھرگے کا کہنا ہے کہ مودی کو  ذاتی انا سے بالا تر ہو کر ملک کا سوچنا چاہیے۔

دوسری جانب تحریک عدم اعتماد کا سن کرمودی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے اور  اپوزیشن اتحاد کو ایسٹ انڈیاکمپنی سے تشبیہ دے دی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے بھی منی پور میں خواتین کیخلاف انسانیت سوز واقعات کو انتہائی تشویشناک قراردیا تھا۔

مزید پڑھیے  بھارت میں مسلمانوں کو نسل کشی کی دھمکی، پولیس بی جے پی کے خلاف کارروائی میں ناکام
Back to top button