بسم اللہ الرحمن الرحیم

سیاست

پیپلز پارٹی نے ابھی تک نگران وزیرِ اعظم کیلئے کوئی نام فائنل نہیں کیا،فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ابھی تک نگران وزیرِ اعظم کے لیے کوئی نام فائنل نہیں کیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دو چار روز میں پیپلز پارٹی نگرا ن وزیرِ اعظم کے لیے نام تجویز کر دے گی، ناموں پر بات چیت ہو رہی ہے، حتمی لسٹ جلد سامنے آ جائے گی۔

پارٹی کی لیڈر شپ اور کور کمیٹی نے نگران وزیرِ اعظم کے نام سے متعلق فیصلہ کرنا ہے، ن لیگ کی طرف نگران وزیرِ اعظم کے لئے جو بھی نام آئیں گے اس پر بات چیت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان نے اعتراضات کئے ہیں، الیکشن ملتوی نہیں ہونے چاہئیں، ہماری خواہش ہے کہ اکتوبر میں الیکشن ہوں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں چار سے چھ ماہ کی تاخیر کا ملک کے لئے متحمل نہیں ہو سکتا ، ہماری خواہش ہے کہ الیکشن کوئی بھی جیتے یا ہارے، فری اینڈ فیئر سمجھے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آصف زرداری اس وقت دبئی سے باہر ہیں، ان کی نواز شریف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ابھی تک نگران وزیرِ اعظم کے لیے کوئی نام فائنل نہیں کیا۔

مزید پڑھیے  حکومت کو مختصر ترین عرصہ کے دوران بے پناہ چیلنجز کا سامنا تھا، وزیراعظم
Back to top button