بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی منظوری دیدی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی منظوری دیدی۔سینٹرل پاور پرچیسنگ ایجنسی (سی پی پی اے جی) کی جانب سے تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے مئی کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی۔

سی پی پی اے جی کی درخواست پر نیپرا کی جانب سے ڈسکوز کی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی۔

نیپرا کے مطابق قیمت میں فی یونٹ اضافے کا اطلاق صرف جولائی کے بلوں پر ہوگا جبکہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔یاد رہے کہ کراچی کے صارفین کیلئے مئی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت پہلے ہی فی یونٹ بجلی 1 روپے 44 پیسے مہنگی کی جا چکی ہے۔

مزید پڑھیے  ملک بھر میں رات 10 بجے تک بجلی بحال کردی جائیگی، خرم دستگیر، وزیراعظم کا بریک ڈائون کا نوٹس
Back to top button