بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

’انفینکس‘ نے ہاٹ 30 فائیو جی موبائل فون پیش کردیا

چینی اسمارٹ موبائل بنانے والی کمپنی ’انفینکس‘ نے ہاٹ 30 فائیو جی موبائل فون پیش کردیا ہے، کمپنی کے مطابق فون کی طاقتور بیٹری اور اے آئی لینس پرائمری کیمرا فون بھی شامل ہے۔

انفینکس ہاٹ 30 کی خصوصیات کی بات کی جائے تو یہ فون میں 120 ہرٹز ڈسپلے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اس فون میں 8 جی بی ریم اور روم موجود ہے، کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس موبائل فون کو طاقتور بیٹری دی گئی ہے۔

انفینکس ہاٹ 30 میں 6 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 18 واٹ کا فاسٹ چارجر دیا گیا ہے، جو آپ کے فون کو لمبے دورانیے تک استعمال کے قابل رکھے گا۔

انفنیکس کے ہاٹ 30 فائیو جی موبائل فون کی ایف ایچ ڈی پلس ریزولیوشن لکے ساتھ 6.78 انچ کی اسکرین ہے جو اس کی خصوصیات کو مزید دلکش بنا دینی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فون میں 50 میگا پکسل کا پرائمری کیمرا ہے جو اے آئی لینس اور ایل ای ڈی فلیش لائٹ سے لیس ہے۔

فون کا لاک کھولنے کے لیے فنگر پرنٹ سینسر کی خصوصیت بھی شامل ہے، اس کے علاوہ بہترین آڈیو اسپیکر بھی موجود ہیں، یہی نہیں بلکہ موبائل فون کے ساتھ بہترین ہیڈ فونز بھی شامل ہیں۔

یہ فون دو رنگوں، ارورہ بلیو اور نائٹ بلیک، میں دستیاب ہے جو موبائل فون کی بہترین خصوصیات کو اسے مزید دلکش بناتا ہے۔

موبائل فون کی قیمت کی بات کی جائے تو فونز کی قیمت ماڈیولز کے حساب سے الگ الگ رکھی گئی ہے، اس کے سب سے کم میموری والے ماڈیول کی قیمت 42 ہزار تک رکھی گئی ہے جبکہ فون کی زیادہ سے زیادہ قیمت 42 ہزار 500 روپے تک رکھی گئی ہے۔

یہ فون آئندہ چند دنوں میں پاکستان میں دستیاب ہوجائے گا، تاہم ابھی یہ بھارت سمیت مختلف ممالک میں دستیاب ہے۔

اشتہار
Back to top button