بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

ترک صدر طیب اردوان کی امریکی صدر سے ملاقات، دفاعی و معاشی ترجیحات پر گفتگو

ترکیہ کے صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ وہ امریکا سے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لیے پہلے سے زیادہ پر امید ہیں۔ترکیہ کے صدر طیب اردوان اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان نیٹو سمٹ کے دوران سائیڈ لائن پر ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاع اورمعاشی ترجیحات پر گفتگو ہوئی، اس کے علاوہ خطے کے سکیورٹی مسائل اور مشترکہ مفادات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی صدر سے ملاقات کے بعد طیب اردوان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ ایک نیا سفر شروع کررہے ہیں اور میرا یہ خیال ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ سربراہان مملکت کی سطح پر امریکا کے ساتھ اسٹریٹیجک میکینزم پر مشاورت کریں اور میں اس ملاقات کو پہلا قدم سمجھتا ہوں۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ صدر بائیڈن ترکیہ کو ایف 16 لڑاکا طیارے دینے کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ یہ ہمارا قومی مفاد ہے، اس میں نیٹو کا بھی مفاد ہے کہ ترکیہ یہ صلاحیت حاصل کرے۔دوسری جانب ترکیہ کے اربوں ڈالر مالیت کے F-16 معاہدے کو کانگریس کی مخالفت کا سامنا ہے جس نے انقرہ میں انسانی حقوق کو لے کر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیے  جوبائیڈن اور چینی صدر کی ملاقات، ترجیحات اور مسائل پر کھل کر بات چیت
Back to top button