بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان، سوئٹزر لینڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان اور سوئٹزر لینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔مفاہمتی یادداشت پر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور سوئٹزر لینڈ کے وزیر خارجہ اگنازئیو کاسیس نے دستخط کیے۔نتھیا گلی میں منعقدہ دستخط کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، سوئٹرزلینڈ کی وزیر خارجہ اگنازئیو کاسیس، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے شرکت کی۔

مزیدبرآں پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے سفارتخانے اور اعلیٰ پاکستانی حکام بھی تقریب میں شریک تھے۔قبل ازیں دفتر وزیراعظم سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے پاکستان میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے وژن کے تحت پاکستان اور سوئزرلینڈ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایک اہم قدم ہے۔مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے مابین قدرتی آفات و ان کے ممکنہ نقصانات کی پیش گوئی، فوری امدادی کاروائیوں اور بحالی کے اقدامات میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

مزید پڑھیے  وزیراعظم کا جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ، یادگار شہداء پر پھول رکھے
Back to top button