بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کا جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ، یادگار شہداء پر پھول رکھے

وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا الوداعی دورہ کیا۔پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جی ایچ کیو آمد پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو کے دورے پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور انہوں نے یادگار شہدا پر پھول بھی رکھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے میں وزیراعظم نے پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے ملاقات کی۔اس کے علاوہ وزیراعظم شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنےکی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جہاں  وزیراعظم نے شہدا، غازیوں اور ان کے خاندانوں کو وطن کے دفاع کے لیے قربانیوں اور خدمات پرخراج تحسین پیش کیا۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کل ہماری حکومت ختم ہوجائے گی، آئین کے مطابق اقتدار نگران حکومت کے حوالے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ایس آئی ایف سی کا نام بن چکا ہے، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی، اس کام میں وقت لگے گا، روم بھی ایک رات میں تعمیر نہیں ہوا تھا، ہمیں وسائل کی منصفانہ تقسیم کے نظام پر متفق ہونا ہوگا،  وہ وقت جلد آئے گا کہ جب پاکستان قرضوں سے جان چھڑا کر اپنے قدموں پر کھڑا ہوگا۔

مزید پڑھیے  وزیراعظم عمران خان اور شیخ محمد زاید النہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہدا اور ان کے عزیز و اقارب نے ملک وقوم کے دفاع میں عظیم قربانیاں دیں، اب دشمن قیامت تک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

Back to top button