اسی طرح انسداد ڈینگی کارروائیاں جاری رہیں تو خطرناک مرض کا خاتمہ یقینی ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)خوشاب احمد صہیب نے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی رسپانس کمیٹی برائے انسدادِ ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکمہ ہیلتھ، دیگر محکموں اور اینڈ رائیڈ یوذرزکی سرگرمیوں کو تسلی بخش قرار دیااور کہا کہ اگر اس طرح انسدادِ ڈینگی کی کاروائیاں جاری رہیں تو اس خطرناک ڈینگی مرض کا خاتمہ یقینی ہے۔لہٰذا محکمہ صحت اور دیگر محکمے ہاؤس کیپنگ اور سرویلنس کو جاری رکھیں اور کسی بھی جانب سے سُستی،کمی یا کوتاہی سامنے نہ آئے۔احمد صہیب ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اِن خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔اجلاس میں ڈی ایچ اور گلزار یوسف راؤ،ڈی ڈی ایچ اوڈاکٹر طاہر حیات،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر صائمہ سلیم بخاری، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر لالہ رُخ،ڈسٹرکٹ ڈیمو گرافر عقیلہ تبسم، ڈسٹرکٹ ڈینگی فوکل پرسن رانا محمد ساجد اور سی ڈی سی آفیسر اسد حیات قریشی کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹرگلزار یوسف راؤ نے ا ینالسز کیسز، مشتبہ مریض،کنفرم کیسز، ڈینگی پیشنٹ موازنہ رپورٹ،رپورٹس فرام پرائیویٹ ہسپتالز،آؤٹ ڈور اِن ڈور سرویلنس اور دیگر کارکردگی کے بارے تفصیل سے بریفنگ دی۔