بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم اگلے ماہ سنگاپور کیخلاف فرینڈلی میچز کھیلے گی

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم اگلے ماہ سنگاپور کیخلاف فرینڈلی میچز کھیلے گی۔ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ کی فیفا ویمن انٹرنیشنل ونڈو میں میچز کیلئے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے فٹبال ایسوسی ایشن آف سنگاپور سے معاملات طے پاگئے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور سنگاپور کی ویمن ٹیمیں 13 سے 19 جولائی کے درمیان دو میچز کھیلیں گی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی عید تعطیلات کے بعد میچز کا باضابطہ اعلان کردے گی۔پی ایف ایف نے سنگاپور سے قبل کرغیزستان اور ماریشیز سے بھی بات کی تھی تاہم ان سے معاملات طے نہیں ہوئے تھے۔

انٹرنیشنل فرینڈلیز کی تیاری کیلئے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کا کیمپ کراچی میں جاری ہے۔دوسری جانب برطانیہ میں فٹبال کھیلنے والی اقصیٰ مشتاق کی بھی پاکستان ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سنگاپور سے فرینڈلیز کیلئے اقصیٰ مشتاق کو بھی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

اشتہار
Back to top button