بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

اسلام آباد پولیس ٹریفک ڈویژن کے افسران کواچھی کاردکردگی کی بنیاد پر نقد انعام وتعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم

سی ٹی او اسلام آبادنے اسلام آباد پولیس ٹریفک ڈویژن کے افسران کواچھی کاردکردگی کی بنیاد پر نقد انعام وتعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے.اسلام آباد پولیس میں محنت،جانفشانی اور دل جوئی سے کام کرنے والے افسران وجوانوں کی حوصلہ افزائی کا عمل جاری رکھا جائیگاجبکہ ناقص کاردکردگی اور غفلت لاپرواہی کی صورت میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا ئیگی.چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفی تنویر۔

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے اچھی کاردکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے اسلام آباد پولیس ٹریفک ڈویژن کے9 افسران و جوانوں میں نقد انعام اور تعریفی سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے جبکہ ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی کرنے پر 22افسران وجوانوں کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے۔اس موقع پرانہوںنے کہاکہ محکمانہ سزا و جزاء کا عمل جاری رہے گا۔اچھی کاردکردگی کو سراہا جائے گاجبکہ ناقص اور غیر تسلی بخش کاردکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران و جوانوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے مزید کہاکہ اسلام آباد کو حادثات سے پاک کرنے اور ٹریفک کو بلا رکاوٹ رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں

حادثات میں کمی لانے کے لئے قانون پر عمل د ر آمد کروانا انتہائی ضروری ہے اس کے ساتھ ساتھ اپنے ماتحت عملہ پر کمانڈ اینڈ کنٹرول کو یقینی بنا ئیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں، شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے ایجوکیشن ونگ ٹیم مختلف اوقات میں چوکوں اور شاہراہوں پر عوام کو آگاہی فراہم کررہی ہے۔جبکہ ایف ایم ریڈیو92.4 پربھی شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں ٹریفک کی تازہ ترین صورت حال کے متعلق بھی شہریوں کو آگاہ کررہا ہے۔

Back to top button