بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم بنیادی طور پر گرم اور خشک جبکہ ملک کے جنوبی وسطی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اٹھائیس، کراچی انتیس، پشاور بائیس، کوئٹہ سترہ، گلگت بارہ، مری چودہ اور مظفر آباد بیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں جزوی طور پر ابر آلود اور خشک موسم کی توقع ہے جبکہ جموں میں گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں پچیس، لیہہ چار، پلوامہ اور شوپیاں گیارہ، اننت ناگ اور بارہمولہ بارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button