بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان نے جناح ہائوس پر حملے کی مذمت کردی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے زمان پارک میں دہشتگردوں کی موجودگی کے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جناح ہاؤس حملے کی مذمت کرتا ہوں، پہلے بھی کی اور ہر پاکستانی مذمت کر رہا ہے، جو کچھ ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا، میڈیا کو اپنا گھر کھول کر دکھا دیا، دہشت گردوں کے ٹھہرنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، آخری گیند تک لڑنے والا کپتان ہوں آخری گیند تک لڑوں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے صرف ملک کی بدنامی ہوئی، خوف کی فضاء میں ملک نہیں چل سکتا، سات ہزار لوگوں کو گرفتار کر کے پی ڈی ایم خود پھنس گئی ہے، مشرف کے دور میں اس طرح نہیں ہوا تھا، ضیاء کے دور کا علم نہیں مگر اتنا بڑا کریک ڈاؤن پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بنیادی حقوق ختم ہو کر رہ گئے ہیں، اب عدلیہ ہی ہے جو بنیادی حقوق کا تحفظ کر رہی ہے، جس جماعت کا ووٹ بینک ہو اسے ہرایا نہیں جاسکتا، اتنا ووٹ بینک رکھنے والی جماعت میں کسی کے آنے جانے سے جماعت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، یکطرفہ مذاکرات نہیں ہوسکتے ہم تو 11 ماہ سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے  صدر مملکت کی عمران خان سے ڈھائی گھنٹے طویل ملاقات، سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال
Back to top button