بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلاول بھٹو جنوبی کوریا کے ساتھ ثقافتی تعاون کو بڑھانے کے خواہاں

پاکستان میں جمہوریہ کوریا کے سفیر Suh Sangpyo نے بدھ کو اسلام آباد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات ہیں اور جنوبی کوریا کے تاجروں کے لیے پاکستان میں ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی کوریا کو مختلف شعبوں میں تربیت یافتہ انسانی وسائل فراہم کر رہا ہے اور اسے مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔وزیر خارجہ نے جنوبی کوریا کے ساتھ ثقافتی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیے  آسڑیلیا کا سیلاب زدگان کی مدد کیلئے 20 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان
Back to top button