بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

لنگاہ میں آنکھوں کے مریضوں کے لئے فری آئی اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد

منور ویلفیئر فاؤنڈیشن کی زیرِ نگرانی لنگاہ میں آنکھوں کے مریضوں کے لئے فری آئی کیمپ اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا
جسمیں علاقہ بھر سے آنکھوں اور عمومی طبی مسائل کا شکار چھ سو سے زائد مریضوں نے شرکت کی
موقع پہ ایک سو سے زائد مریضوں کو قریب اور دور کی نظر کی عینکیں بالکل مفت فراہم کی گئیں
اور
مجموئی طور پہ 35 مریض ایسے منتخب کئے گئے جنکو منور میموریل ہسپتال لے جا کر آنکھوں کا فری آپریشن کیا جائے گا
جس کے تمام اخراجات منور ویلفیئر فاؤنڈیشن برداشت کرے گی

اس کے علاوہ اس کیمپ میں دو سو سے زائد مریضوں کے شوگر ، کلیسٹرول اور یورک ایسڈ کے ٹیسٹ کئے گئے اور انکو ادویات فراہم کی گئیں

اس کیمپ کے انعقاد کے روح رواں ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ تھے اور انکی معاونت کی ذمہ داریاں ڈاکٹر عبداللہ ابن منیر ، ڈاکٹر عائشہ بتول نے سرانجام دیں
ڈسپنسری اور فارمیسی کے معاملات شیخ انوار بھائی اور لیبارٹری کی ذمہ داریاں علی صاحب کے سپرد رہیں

آنکھوں کے ٹیسٹ اور آنکھون سے متعلقہ تمام مریضوں کے چیک اپ کے فرائض منور میموریل آئی ہسپتال کی ٹیم نے زیرِ نگرانی حذیفہ صاحب سر انجام دئیے
اس کارخیر کی سربراہی کرنل”ر” غلام شبیر صاحب چکوال اور منور ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ایڈمن مینجر عاصم صاحب نے فرمائی

اس میڈیکل ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے (پنجاب)PMA کے صدر اور منور ویلفیئر فاؤنڈیشن کے روح رواں کرنل غلام شبیر صاحب خصوصی طور پہ تشریف لائے اور مکمل سرپرستی فرمائی اور اس کیمپ کا باقاعدہ آغاز فرمایا

میں ذاتی طور پہ اہلِ لنگاہ کی طرف سے لنگاہ آمد پہ اور اپنا قیمتی وقت دینے پہ کرنل غلام شبیر صاحب کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں اور ہم جناب کی لنگاہ آمد اور ہماری عزت افزائی پہ آپ کے انتہائی ممنون و مشکور ہیں

اس کے علاوہ ڈاکٹر منیر احمد صاحب کی خصوصی دعوت پہ لنگاہ کے سپوت ونگ کمانڈر ناصر اقبال ضیاء صاحب تشریف لائے اور اس مشن اور کاوش کے ساتھ اپنی خصوصی محبتوں کا اظہار کیا

ہمیشہ کی طرح کیمپ کے انعقاد میں معاونت اشتیاق حسین کھوکھر ، پرویز ڈار صاحب ، جاوید ڈار صاحب ، چوہدری سعید اشرف ہمدال اور ماسٹر چوہدری بابر سعید صاحب نے فرمائی
اور
پوری انتظامیہ کیمپ اور تمام ڈاکٹرز کے اکرام کا بندوبست چوہدری رب نواز کہوٹ (نمبردار) نے فرمایا اور پوری ٹیم کے لئے انتہائی پرتکلف اور مزید لنچ کا انتظام کیا

السکندر ویلفیئر ٹرست ڈاکٹر منیراحمد لنگاہ نے اپنے دادا مرحوم کے نام پہ قائم کیا اور اسی کے زیرِ اہتمام ، حاجی ظہور احمد صاحب(مدرسہ تعلیم القرآن) کی زیرِ سرپرستی اور مشہور و معروف معالج اور سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کی زیرِ نگرانی ان میڈیکل کیمپس کا انعقاد تسلسل سے جاری ہے اور خدمت خلق سے سرشار اس خاندان کا اس ضمن میں کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے

اشتہار
Back to top button