بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی ٹی آئی کا نیب اور رینجرز کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کو بنیاد بناکر پی ٹی آئی کے خلاف ریاستی سطح پر بے بنیاد پراپیگنڈہ مسترد کرتےہیں، نیب اور رینجرز کیخلاف مقدمہ درج کرایا جائےگا۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل کمیشن 9 مئی کی شہادتوں اور انتشار کی کوششوں کی تحقیقات کرے۔لاہورمیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی حکمتِ عملی اور آئندہ اہداف پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 اجلاس کے اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ نیب اور رینجرز کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،تحریک انصاف مکمل طور پر پرامن جماعت ہے ، تین نومبر کے بعد ہزاروں مقامات پر احتجاج کیا گیا مگر ایک پتھر تک نہیں اچھالا گیا۔

اعلامیے کے مطابق کنٹرولڈ میڈیا اور جھوٹے پرا پیگنڈے کی آڑ میں ملک گیر فساد کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، احتجاج کے دوران شہریوں کی ہلاکتوں کے مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے جن میں وفاقی وزیرداخلہ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نگران وزرائے اعلیٰ اور پولیس افسران کو نامزد کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی اعلامیے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کو بلیک میل کرنے کا عوامی قوت سے جواب دیا جائےگا، القادر ٹرسٹ کیس عمران خان اور ان کی اہلیہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیںرپورٹس کے مطابق اجلاس میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کو فوری کھولنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ 

مزید پڑھیے  پنجاب پولیس کے اختیارات میں اضافہ کردیا گیا
Back to top button