بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل شہید

 ڈکیت گروہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل شہید ہو گیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق کرپا پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا جس پر ملزمان کی جانب سے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی گئی جس کے نتیجے ہیڈ کانسٹیبل احمد یار شہید ہو گیا۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل کی لاش پمز ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری کے نوٹس پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Back to top button