بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج کی کال دیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کی تیاریوں کی مصدقہ اطلاعات ہیں جس کے پیشِ نظر ملک گیر پرامن احتجاج کی کال دے دی گئی۔اس ضمن میں پی ٹی آئی کے علاقائی، ضلعی اور مقامی ذمہ داران کو ہدایات جاری کردی گئیں، نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد کارکنان ملک گیر پرامن احتجاج کیلئے نکلیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ کارکنان عوام کو متحرک کریں اور ملک بھر میں ضلعی اور مقامی ہیڈکوارٹرز پر بھرپور پرامن احتجاج کریں۔بیان میں کہا گیا کہ مکمل طور پر پرامن رہیں گے مگر عمران خان کو بدترین ریاستی انتقام کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Back to top button