بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی گوا میں روس اور ازبکستان کے ہم منصب سے ملاقاتیں

بھارت کے شہر گوا میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ازبکستان کے ہم منصب بختیور سیدوف سے ملاقات ہوئی ہے۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات اور علاقائی رابطوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔

اس سے قبل وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شنگھائی تعاون تنطیم(ایس سی او) کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کے شہر گووا پہنچنے کے بعد روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے غیررسمی ملاقات ہوئی۔

دفترخارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقومی امور پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے دردمیان فوڈ سیکیورٹی، توانائی اور عوامی روابط کے تحت تعلقات مزید گہرے بنانے کے لیے ایک دوسرے کو یقین دہانی کرائی۔دفترخارجہ نے بیان میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم نے روس کے ساتھ تعاون اور رابطہ کاری کے نئے دروازے کھولے ہیں۔

مزید پڑھیے  مہنگائی کے سونامی کا آغاز پی ٹی آئی نے کیا تھا، سراج الحق
Back to top button