بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آزاد ی صحافت کا عالمی دن ’’  ورلڈ پریس فریڈم ڈے آج منایا جا رہا

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزاد ی صحافت کا عالمی دن ’’  ورلڈ پریس فریڈم ڈے آج منایا جا رہا ہے۔ آزادی صحافت کا عالمی دن منانے کا مقصد پیشہ وارانہ فرائض کی بجا آوری کیلئے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو درپیش مشکلات،مسائل،دھمکی آمیز رویہ،اور صحافیوں کی زندگیوں کو درپیش خطرات کے متعلق قوم اور دنیا کو آگاہ کرنا ہے

اس دن کے منانے کا مقصد سوسائٹی کو یہ یاد دلانا بھی ہے کہ عوام کو حقائق پر مبنی خبریں مہیا کرنے کیلئے کتنے ہی صحافی اس دنیا سے چلے گئے اور لاتعداد پس دیوار زنداں ہیں ۔  ’’ ورلڈ پریس فریڈم ڈے  ‘‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 3مئی کو کو منایا جاتا ہے اس دن کا آغاز 1993ء سے ہوا تھا اس دن کی باقاعدہ منظوری اقوام متحدہ کے ادارے جنرل اسمبلی نے دی تھی۔

Back to top button