بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح شخص نے گھر میں گھس کر بچے سمیت پانچ افراد کو قتل کردیا

امریکی ریاست ٹیکساس میں گھر کے باہر شور شرابے سے روکنے پر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے بچے سمیت 5 افراد کو قتل کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس  میں گھر کے باہر شور شرابا کرنے سے روکنے پر مسلح شخص نے پڑوسیوں کے گھر میں داخل ہو کر بچے سمیت 5 افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 38 سالہ ملزم رات کے وقت اپنے گھر سے نکل کر باہر  شور مچاتے ہوئے اپنی رائفل سے فائرنگ کر رہا تھا جس پر پڑوسیوں نے اسے روکنے کی کوشش کرتے  کہا کہ ہم بچوں کو سلانے کی کوشش کر رہے ہیں، آپ یہ فائرنگ اور شور شرابا بند کریں، اس کے بعد دونوں ہی اپنے گھروں کو لوٹ گئے لیکن کچھ دیر بعد مسلح شخص اپنی رائفل لے کر پڑوسیوں کے گھر میں داخل ہو گیا اوراس نے فائرنگ شروع کر دی۔پولیس کے مطابق واقعے کے وقت گھر میں 10 افراد موجود تھے،  ملزم نے فائرنگ کرکے ایک بچے سمیت 5 افراد کو ہلاک کر دیا۔حکام کے مطابق پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی ملزم سیم ہوسٹن کے جنگلات کی طرف فرار ہو گیا تھا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔

اشتہار
Back to top button