بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آزادکشمیر، بالائی پنجاب اور اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار  بارش

آزادکشمیر، بالائی پنجاب اور اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار  بارش ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے آج سے5  مئی تک ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری اور آندھی کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطاق کراچی میں آج رات ہلکی بارش، کل دوپہر سے شام تک معتدل اور تیز بارش کا امکان ہے جبکہ سانگھڑ، مٹیاری اور بدین کے نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ  ہے۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت، کشمیر اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش کا امکان  ہے۔ وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت  کردی ہے۔

مزید پڑھیے  بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی
Back to top button