بین الاقوامی
دوران انٹرویو ترک صدر طیب اردوان کی طبیعت ناساز
ترکیہ میں ٹی وی چینلز کو انٹرویو کے دوران صدر رجب طیب اردوان کو پیٹ میں شدید تکلیف ہوئی جس کے باعث وہ انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔ ترک صدر کی طبیعت ناساز ہونے پر چینل کو انٹرویو روکنا پڑا، 15 منٹ بعد جب صدر واپس آئے تو انہوں نے ناظرین سے معذرت کی اور سوالات کے جواب دئیے۔ رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ کل اور آج کے دن سخت محنت کی تھی اسی وجہ سے پیٹ میں تکلیف ہوئی، پروگرام منسوخ کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ ترکیہ میں 14 مئی کے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ واضح رہے کہ رجب طیب اردوان اور ان کی جماعت گزشتہ 20 سالوں سے اقتدار میں ہے، اس مرتبہ صدارتی انتخاب میں اپوزیشن لیڈر کمال قلیچ دار اوغلو ان کے مدمقابل ہیں۔ سروے رپورٹس کے مطابق اس بار صدر اردوان کو سخت مقابلے کا سامنا ہے۔