بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پیپلز پارٹی کا ملک بھر میں ایک دن پر انتخابات کروانے کیلئے احتجاج کا اعلان

پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں ایک دن پر انتخابات کروانے کیلئے 25 اپریل کو سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔صدر پاکستان پیپلزپارٹی سندھ نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی 25 اپریل کو سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں بھرپور احتجاج کرے گی کیونکہ سندھ کو ون ڈے پول کے علاوہ الگ الگ انتخابات کا فیصلہ قبول نہیں ہے۔نثار کھوڑو نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کی شق 69 کے تحت ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک دن پر کروائے جائیں کیونکہ الگ الگ انتخابات ملک کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے مترداف عمل ہوگا، دو صوبوں کے انتخابات قومی اور دیگر دو صوبائی اسیمبلیوں کے انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کا پلان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت عمران خان کے سازشی عزائم میں آلہ کار مت بنے، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے لہٰذا الیکشن کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنے دیا جائے، الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مداخلت انتخابات کو دھاندلی زدہ بنانے کی کوشش ہوگی، عدالت فل کورٹ بنا کر اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔صدر پیپلزپارٹی سندھ نے کہا کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں بحال کرنی پڑیں تو بحال کی جائیں، آئینی مدت پوری ہونے پر نگراں حکومتیں قائم ہوں جس کے بعد ملک میں ایک دن پر انتخابات کروائے جائیں۔

Back to top button