بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نواز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات

سابق وزیراعظم نواز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان اور نواز شریف کی ملاقات مثبت رہی جب کہ شاہی محل میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ 

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ  سابق وزیراعظم نواز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں (ن) لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز بھی موجود تھیں۔

مریم اورنگزیب کے مطابق کہ نواز شریف اور محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے اور پاکستان کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر نواز شریف نے سعودی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب میں موجود ہیں۔

Back to top button